مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے مختلف صوبوں میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صوبہ دیر الزور کے علاقے کونیکو کے گیس فیلڈ پر قائم امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے میزائل حملہ کیا ہے۔
دراین اثناء صوبہ حسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر بھی میزائل حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
امریکی فوج نے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
آپ کا تبصرہ